ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / تعلیم زندگی کا اہم موڑ ہے ،اخلاق صرف طلبا کے لئے ہی نہیں اساتذہ کے لئے بھی ضروری ہے: ایس جے کئیران

تعلیم زندگی کا اہم موڑ ہے ،اخلاق صرف طلبا کے لئے ہی نہیں اساتذہ کے لئے بھی ضروری ہے: ایس جے کئیران

Tue, 17 Dec 2019 20:51:23    S.O. News Service

بھٹکل:17؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)صرف اسکولوں میں دی جانے والی تعلیم کو ہی تعلیم سمجھنا صحیح نہیں ہے، تعلیم نمبرات سے پرے ہے، وہ ایک زندگی کا اہم رخ ہونے کا قومی ایوارڈ یافتہ استاد ایس جے کئیران نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں مرڈیشور کے جنتا ودیالیا کی گولڈن جوبلی اتسوا کے دوسرے دن پروگرام میں اپنے خصوصی خطاب میں طلبا سے مخاطب تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ اخلاق ، کردار صرف طلبا کے لئے ہی نہیں ، بلکہ اساتذہ کے لئےبھی ضروری ہیں، بااخلاق اساتذہ کو عزت خود ڈھونڈتے ہوئے آتی ہے۔ اساتذہ اور والدین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نفسیاتی سطح پر کمزور نہ بنائیں، ہمیشہ اچھی اور بھلی باتیں انہیں ترغیب دیتی ہیں۔ بچوں کو جھوٹ سے دور رکھیں، اسی طرح والدین کی قربانیوں کو بچے بھی یاد رکھیں۔ یکش گانا کے فن کار شیوانند ہیگڈے نے تعلیم پرروشنی ڈالی۔ استاد اور ادیب سندیپ بھٹ ہوناور ، تعلقہ پنچایت ممبر سلوچنا نائک، بی ای اؤ منجی ایم آر، جنتا ودیالیا ترقی بورڈ کے ممبر منجوناتھ دیواڑیگا نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ کینرا ویلفئیر ٹرسٹ کے دھرم درشی وشنونائک، کے وی شٹی ، ورکنگ جرنلسٹ کے ضلع صدر رادھا کرشنا بھٹ، گجانن شٹی وغیرہ موجودتھے۔ اسکول کے صدر مدرس ٹی ڈی لمانی نے استقبال کیا۔ استاد مہیش نائک نے شکریہ اداکیا۔ استانی منجولا شیرورکر نے نظامت کی۔


Share: